پراپرٹی سیکٹر کی بحالی: معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔
تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے اورجائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کاکہناہے کہ جائیداد کی فروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے ،جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،جائیداد کی خریداری پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے،اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوانس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال، خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا
ریئل سٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے سیکشن 7 ای کو آسان کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ تھنک ٹینک نے مطالبہ کیاہے کہ دوسرے شیڈول میں سیکشن 9 اے کو بحال کیا جائے،پاکستان ریئل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کوبھی فعال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تھنک ٹینک کاکہناہے کہ پراپرٹی سیکٹر کی بحالی سے 10 سے 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ بیرون ملک جانے سے روکا جا سکتا ہے۔