ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال، خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا

Jun 01, 2025 | 11:32:AM
ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال، خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال کا سامنا ہے اور مجموعی خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مئی 2025 میں  935 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا جبکہ مئی میں 1110 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر تھا،اس طرح ایف بی آر کو مئی کے مہینے میں 175 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 244 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ  مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں11 ہزار 240 ارب روپے ہدف مقرر تھا،جولائی تا مئی مجموعی خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں: کور کمانڈرز

رواں مالی سال نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12 ہزار 330 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کا اصل ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر تھا۔