پاک فوج نے 3 دن میں بھارتی قیادت کا غرور خاک میں ملا یا :احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نےبھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔
انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کےبعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے۔
معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتےتھے،پاکستان اب قابل عزت مقام پرکھڑا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے۔
ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کر دی۔