گرمی کی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Jun 01, 2025 | 09:44:AM
گرمی کی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے تاہم بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ، حکام کی دوڑیں۔۔۔۔

اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی پڑے گی جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت  جیکب آباد ، دادو48، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ اورتربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہورمیں ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی لہر برقرار ، سورج کی تیز کرنوں کے باعث پارہ 38 ڈگری ہوگیا.

کراچی میں  بھی گرمی کی شدت برقرار، گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔