تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

Jun 01, 2023 | 15:09:PM
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اداروں کے سربراہ ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے،وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے گی۔

دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی