سدھو موسے والا کے بعدکس بھارتی اداکار کی جان کوخطرہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ممبئی پولیس کے ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ سلمان خان کے گھر کے اطراف بھی سخت سکیورٹی کا مکمل انتظام کردیا گیا ہے اور اداکار کے گھر کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے دوسرے لانگ مارچ کیلئے بڑا اعلان کردیا
یاد رہے سدھو موسے والاکے قتل کی ذمہ داری لینے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے چند سال قبل سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد۔عدالت کا رانا ثنا اللہ کیخلاف بڑا حکم