بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں:شہباز شریف

Jun 01, 2021 | 14:39:PM
بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں:شہباز شریف
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائد حزب اختلاف و مسلم  لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں۔

شہبازشریف نے ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا  ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہوجانے والے بیٹوں پر فخر ہے، امن وامان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضا کررہی ہے۔شہباز شریف نے ایف سی کے زخمی جوانوں کے جذبے کو سراہا، جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر 2دہشت گرد حملے کئے گئے جن میں 4ایف سی اہلکار شہید،8 زخمی ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں 4سے 5دہشت گردمارے گئے اور7سے 8دہشت گرد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے:عمران خان