دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے:عمران خان

Jun 01, 2021 | 13:08:PM
دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے:عمران خان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دہشت گرد حملوں میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، میری دعائیں اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیںحالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول
 واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے قریب پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے دوران 4 جوان شہید اور6زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ دوسرے حملے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے: شاہد خاقان عباسی