اٹک میں طوفان بادوباراں سے دیوار گر گئی، دو بھائی جاں بحق، تین بچے زخمی ہوگئے

Jul 01, 2026 | 23:14:PM
 اٹک میں طوفان بادوباراں سے دیوار گر گئی، دو بھائی جاں بحق، تین بچے زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)  اٹک میں طوفان باد و باراں سے مکان کی دیوار گر گئی۔ دو  نوجوان بھائی جاں بحق ہو گئے اور تین بچے زخمی ہو گئے۔

  اٹک کے نواحی گاؤں بوٹاکے قریب ڈہوک بالم میں شدید طوفانی بارش کے باعث اچانک گھر کی دیوار گرگئی۔  دیوار کے ملبہ کے نیچے آکر پانچ بچے دب گئے جن میں دوسگے بھائی جاں بحق  ہو گئے۔

دیوار کے نیچے دب کر تین بچےشدیدزخمی ہوگئے۔ ان میں بھی دو سگے بھائی ہیں۔ 

 ریسکیو  1122 کے اہلکاروں نے آ کر  دیوار کے ملبہ کے نیچے دبے دو بھائیوں کی لاشوں اور تینوں زخمیوں کو نکالا اور  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا ۔

مرنے والوں میں دو بھائی 14 سالہ عبدالہادی اور 17 سالہ علی رضا شامل ہ یں۔  زخمیوں میں دو بھائی 10 سالہ ماجد علی ، 13 سالہ حسن علی اور15 سالہ اسامہ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  سیف اللہ جھیل میں کشتی حادثہ ، 6جاں بحق ،ایک لڑکی لاپتہ،آپریشن جاری