آج ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) آج یکم جولائی 2026 کو بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں تمام بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
بینک تعطیل کے موقع پر بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا، تاہم یہ دن بینکوں کے عملے کے لیے معمول کے دفتری امور اور مالی سال کے اختتامی و ابتدائی حسابات کی تکمیل کے لیے مختص ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی نے یورپ والوں کی چیخیں نکلوا دیں،ریڈالرٹ جاری
بینک تعطیل کے باعث صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات کے لیے اے ٹی ایم، ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن بینکنگ سروسز سے استفادہ کریں، جو معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔