اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ میں آندھی، بارش کی پیشگوئی

Jul 01, 2025 | 20:47:PM
اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ میں آندھی، بارش کی پیشگوئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر ،بہاولپور ،بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات ،مستونگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، کشمیر اور گلت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا