سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی  کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی خبر جعلی قرار 

Jul 01, 2025 | 00:20:AM
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی  کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی خبر جعلی قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نےسوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی  کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام  گمراہ کن معلومات سے خبردار رہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کے اعلامیہ کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی خبر  کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل آفس میمورنڈم من گھڑت اور بے بنیاد ہے، جعلی میمورنڈم میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہےکہ زیرِ گردش دستاویز کا حقیقت سے تعلق نہیں۔عوام  گمراہ کن معلومات سے خبردار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص