پاکستان میں اب مہمان اداکاروں کی جگہ نہیں:فردوس عاشق اعوان 

Jul 01, 2023 | 15:11:PM
پاکستان میں اب مہمان اداکاروں کی جگہ نہیں:فردوس عاشق اعوان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں 4 سال ملک سے کھلواڑ کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت کےایک سال میں بھی عوام کا براحال ہوگیا،استحکام پاکستان پارٹی لوگوں کوجوڑنے کیلئے بنائی گئی۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  استحکام پاکستان پارٹی جلد سیاسی میدان میں اترے گی اور عوام کو خوابوں کی تعبیر دے گی، معاشی عدم استحکام پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے، معاشی عدم استحکام کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، پوری قوم پر مصیبتوں کی بارش ہورہی ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،پاکستان مشکل صورتحال سے گزررہاہے، پوری قوم پر مصیبتوں کی بارش ہورہی ہے، پاکستان میں اب مہمان اداکاروں کی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بڑی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان