عوام کے لئے خوشخبری!!خطبہ حج کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Jul 01, 2022 | 11:22:AM
فائل فوٹو
کیپشن:  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحی 9 جولائی کو منائی جائے گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔اس سال دنیا بھر میں 200 ملین لوگوں خطبہ حج سنیں گے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سعودی وزارت مذہبی امور نے بیان جاری کیا ہے کہ  رواں سال خطبہ حج 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحی 9 جولائی کو منائی جائے گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔اس سال دنیا بھر میں 200 ملین لوگوں خطبہ حج سنیں گے۔

مکہ اور مدینہ کی مساجد کے صدر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ مملکت کی قیادت مسجد نبوی اور الحرام کی خدمات کی ترقی کیلئے لامحدود تعاون کی پیشکش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطبہ عرفات کا لائیو ترجمہ اپنے پانچویں سال میں داخل ہو رہا ہے، اس منصوبے کو 14 زبانوں میں شامل کرنے کے لیے وسعت دی گئی ہے۔جمعرات کو النمرا مسجد میں لائیو ترجمہ سائٹ کے میڈیا ٹور کے بعد ایوان صدر کے ہیڈ کوارٹرز میں حکام کی جانب سے اس منصوبے پر میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔

اس پراجیکٹ کے آغاز پر پہلے سال میں 1 ملین، دوسرے میں 11 ملین، تیسرے میں 50 ملین، چوتھے میں 100 ملین لوگوں نے براہ راست خطبہ حج سنا تھا، جب کہ رواں سال 2022 میں دنیا بھر میں 200 ملین لوگوں تک یہ خطبہ براہ راست پہنچایا جائے گا۔اس سال خطبہ حج انگلش، فرانسیسی، ملائے، اردو، فارسی اور روسی سمیت دیگر زبانوں میں نشر کیا جائے گا، خطبہ حج چینی، بنگالی، ترک، اسپینش، ہندی، تامل اور سواہلی زبان میں بھی نشرہوگا،اس سال خطبہ حج میں چار نئی زبانیں شامل کی گئی ہیں۔

دریں اثنا سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی محکمے کے ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔

 واضح رہے کہ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ کرونا وباء کے باعث 2020ء اور 2021ء میں محدود پیمانے پر حج کا اجتماع ہوا تھا۔ رواں سال پہلی مرتبہ بیرون ممالک سے حاجیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان کا اس سال حج 82 ہزار افراد پر مشتمل ہے، جس میں 32 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی پرائیوٹ حج کررہے ہیں