لادی گینگ کا اہم ممبرپولیس مقابلے میں ہلاک

Jul 01, 2021 | 20:05:PM
لادی گینگ کا اہم ممبرپولیس مقابلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)لادی گینگ کا اہم ممبر نور محمد پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لادی گینگ کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن جاری ہے۔اس دوران پولیس تھانہ کوٹ مبارک گشت کر رہی تھی کہ بستی تگیانی کے قریب پہلے سے چھپے لادی گینگ کے ممبران نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ کہ سلسلہ رکا تو علاقہ کا سرچ آپریشن کرنے پر لادی گینگ کا اہم رکن نور محمد ولد صدیق قوم کھرو جیانی سکنہ اندر پہاڑ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ہونے والا ملزم نور محمد سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس پر پہلے بھی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے آٹھ فوجداری مقدمات درج ہیں اور یہ ملزم نور محمد دو پولیس اہلکاروں محمد رفیق اور محمد یاسر پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے مقدمہ میں نامزد ملزم تھا۔
 ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب معہ پولیس تھانہ کوٹ مبارک سمیت دیگر نفری نے بھاگنے والے لادی گینگ کے دیگر ممبران کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
دوسری جانب ہلاک ہونے والے ملزم نور محمد کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دلہن کا شادی پر مارشل آرٹ کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل