غزہ، القدس کی آزادی تک جدوجہد کریں گے، استنبول میں 5لاکھ افراد کا سال کے پہلےروزاحتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترکیے کے شہر استنبول میں 2026 کا آغاز فلسطین کے لئے بہت بڑے عوامی احتجاج سے ہوا جس میں ترکیئے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی۔
آج یکم جنوری کی صبح کو استنبول میں فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ اس عظیم الشان احتجاج میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
استنبول مین آج صبح شدید سرد موسم تھا۔ سردی کے باوجود استنبول کے گلاتا پل پر لاکھوں شہری جمع ہو گئے۔ ان لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
ترکیہ مین سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام آیا صوفیہ جامع مسجد اور استنبول شہر کی دوسری مساجد سے نماز فجر پڑھنے کے بعد قافلوں کی شکل میں گلاتا پل کی طرف چل پڑے تھے۔ ان لوگوں نے ترکیے اور فلسطین کے پرچم اٹھا کر مارچ کیا اور فلسطین کی آزادی کے حق مین نعرے لگائے۔
گلاتا پل پر احتجاج کے دوران کئی شخصیات نے تقریریں کیں۔ مقررین نے کہا کہ غزہ، القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔