کمشنر کراچی نے روڈ کٹنگ پر دفعہ 144 نافذ کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)کمشنر کراچی نے روڈ کٹنگ پر دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق روڈ کٹنگ پر یکم جنوری سے 2 مارچ 2026 تک پابندی ہوگی، شہر میں سڑکیں اور فٹ پاتھ کھودنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی، اجازت کے بغیر روڈ کٹنگ قابلِ سزا جرم تصور ہوگا، پولیس کو کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا