لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری 

Jan 01, 2026 | 13:08:PM
لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خادم )الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
پی پی 167 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پبلک نوٹس 5 جنوری دو ہزار چھبیس کو جاری کیا جائے گا،7 سے 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،10 جنوری کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 14 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی سکروٹنی کی مکمل کر لی جائے گی،17 جنوری تک کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے امیدواروں اپیل دائر کر سکیں گےاور24 جنوری تک اپیلٹ ٹربیونل دائر اپیلوں پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیپراکے نوٹس کے بعدڈیفیکٹو سنگل فیز میٹرز تبدیل کرنے کا آغاز
25 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی جائے گی،26 جنوری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں اور26 جنوری کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 27 جنوری کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کا انعقاد 8 فروری بروز اتوار کو کرایا جائے گا۔