بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقررہوگئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر وکیل غلام مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نے کیس 21 جنوری کو مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب تاحال عدالت میں جمع نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پرمکمل پابندی؛ محکمہ داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا
گزشتہ سماعت پر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے پاکستان بار کے الیکشن کے باعث التواء مانگا تھا،عدالتی حکم پر جیل سپریٹنڈنٹ نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق جواب داخل کروا دیا تھاجس میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کی تھی۔
بیرسٹر ظفر اللہ درخواست گزار غلام مرتضیٰ کی جانب سے عدالت میں پیش ہونگے۔