وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل کا تقرر کر دیا

Jan 01, 2026 | 00:04:AM
وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل کا تقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی حکومت نے جاوید اوڈھو کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا ہے، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،  قبل ازیں آج سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بطور آئی جی سندھ مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈھو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، ان کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے، آئی جی تعینات کئے جانے سے قبل بھی اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈھو سندھ حکومت میں ہی خدمات سر انجام دے رہے تھے، قبل ازیں بھی سندھ حکومت میں جاوید اختر اوڈھو ڈی پی او گھوٹکی، بدین، داد، جام شورو بھی تعینات رہے، ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری اور حیدرآباد بھی تعینات رہے ہیں، وہ  ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، اسپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کراچی ایڈمن میرپور خاص ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دیں، جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے، جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے، دوسرے دور میں جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل آئی جی کراچی خدمات دے رہے ہیں