امیتابھ بچن 23 سال بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘  چھوڑنے پر آبدیدہ

Jan 01, 2024 | 22:46:PM
امیتابھ بچن 23 سال بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘  چھوڑنے پر آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دونوں ممالک پاکستان اور بھارت میں مقبول پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن ۱۵‘ کی آخری قسط میں پروگرام کو الوداع کہتے ہوئے بولی وڈ لیجنڈاداکار امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے۔
بھارتی ویب سائٹس کے مطابق کچھ روز مقبول ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ۱۵ویں کی آخری قسط نشر ہوئی تھی، شو کے پہلے سیزن سے ہی امیتابھ بچن اس کی میزبانی کررہے ہیں۔پروگرام انتظامیہ کی جانب سے شئیر کیے گئے آخری قسط کے پرومو میں امیتابھ بچن کو آبدیدہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار نے پرومو میں کہا کہ ’دیوی اور سجنو، اب ہم جا رہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج اب نہیں سجے گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنوں سے یہ کہنا کہ کل سے ہم نہیں آئیں گے، یہ کہنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی اور دل بھی نہیں چاہتا، میں اس اسٹیج سے آخری بار سب کو خدا حافظ کہتا ہوں‘۔

امیتابھ بچن کی جانب سے جذباتی الوداعی پیغام کے بعد مداح کشمکش میں مبتلا ہیں کہ شو کی 23سال سے میزبانی کرنے والے بولی وڈ لیجنڈ کیا ہمیشہ کے لیے میزبانی چھوڑ کر جارہے ہیں یا وہ صرف اس سیزن کو الوداع کہہ رہے ہیں؟
کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکار اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے پروگرام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، جبکہ کچھ مداحوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹی وی شو کے اگلے سیزن ۱۶میں امیتابھ بچن کے بیٹے ابھشیک بچن میزبانی کریں گے۔تاہم اس حوالے سے امیتابھ بچن نے ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا۔