ایک زرداری سب پہ بھاری ، ایک بال پرمخالفین کی 4 وکٹیں اڑا دیں

بلوچستان عوامی پارٹی کے تین، پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن بلوچستان اسمبلی نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستیں ایک سے بڑھ کر 5 ہوگئیں

Jan 01, 2023 | 11:00:AM
ایک زرداری سب پہ بھاری ، ایک بال پرمخالفین کی 4 وکٹیں اڑا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک زرداری سب پر بھاری ،سابق صدر مملکت نے ایک بال پر 4 وکٹیں اڑا دیں ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے تین، پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن بلوچستان اسمبلی نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستیں ایک سے بڑھ کر 5 ہوگئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے تین ارکان بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی جبکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صرف ایک رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری تھے۔ دیگر ارکان کی شمولیت کے بعد صوبے میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد ایک سے بڑھ کر 5 ہوگئی تاہم ارکان کی جانب سے اسپیکر کو باضابطہ طور پر فی الحال پارٹی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ باپ سے تعلق رکھنے والے مزید ارکان اسمبلی کی پی پی پی میں شمولیت متوقع ہے۔