سال 2023 کا دعاﺅں کےساتھ آغاز،مختلف شہروں میں آتشبازی کا مظاہرہ 

Jan 01, 2023 | 00:28:AM
سال 2023، دعائوں کے ساتھ آغاز، داتا گنج بخشؒ، خصوصی دعا کا اہتمام،
کیپشن: نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سال 2023 کا دعاﺅں کے ساتھ آغاز،داتا گنج بخشؒ کے احاطہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
نائب امام جامع مسجد داتا دربار فیصل عباس جماعتی نے دعا کروائی،ظہور احمد نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیا ،شہریوں کی کثیر تعداد نے دعا میں شرکت کی۔


دوسری جانب 2023 کو خوش آمدید کہنے سینکڑوں شہری لبرٹی پہنچ گئے، ہجوم کے باعث لبرٹی آنے جانے والے تمام راستے بند فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجودہے،لاہوریوں کی کثیر تعداد نئے سال کو ویلکم کرنے آزادی فلائی اوور پہنچ گئی ۔
ادھرکراچی میں مزار قائد کے باہر سال نو کی خوشی میں فائر ورک کیا گیا،جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی شرکت کی ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نئے سال کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ شہر کی مختلف سڑکوں کا دورہ کیا، گورنر سندھ نے کراچی کے شہریوں کے ساتھ نئے سال کی آمد کا استقبال کیا،شہریوں نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان موجود پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔


اسلام آباد میں سال نو کا استقبال کرنے کیلئے پارک ایونیو میں آتش بازی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو کے آغاز پر سروسز ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش