’ڈرٹی پکچر‘ والی اداکارہ کی آج سالگرہ۔۔نجی اور فلمی زندگی کیسی گزری۔۔؟

Jan 01, 2022 | 18:41:PM
بالی ووڈ ، اداکارہ، ودیا بالن
کیپشن: بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن کی آج سالگرہ ہے ، انہوں نے مئی 2012 میں ایک انٹرویو کے دوران اعلان کردیا تھا کہ وہ سدھارتھ رائے کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور دونوں نے دسمبر 2012 میں ایک دوسرے کے ساتھ ممبئی کے باندرہ میں ایک نجی تقریب میں شادی بھی کرلی۔ڈرٹی پکچر میں ایک بولڈ کردار نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے بہترین کرداروں سے بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل کیا ہے جو ہر ایکٹریس کا خواب ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے اب تک کے فلمی کرئیر میں ہر طرح کے رول ادا کئے ہیں۔ انہوں نے پرینیتا میں ایک عام عورت کا رول ادا کیا تو ، ڈرٹی پکچر میں ایک بولڈ کردار نبھایا تھا۔ اُن کے اس ایک کردار نے اُنہیں دیگر ہیروئینوں سے الگ اور خاص بنادیا تھا۔ آج ودیا بالن کی یوم پیدائش ہے۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں اُن کی زندگی جڑی خاص باتیں۔ودیا بالن کی پیدائش یکم جنوری 1978 کو کیرل میں ہوئی تھی۔ ودیا کے والد کا نام پی آر بالن ہے ۔انہوں نے اپنی ہائی اسکول کی پڑھائی سینٹ انتھونی گرلز ہائی سکول سے کی اور سینٹ ژیویئر کالج سے ڈگری حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے یونیورسٹی آف ممبئی سے ایم اے کی پڑھائی پوری کی۔ اُن کی ڈیبیو 2003 میں آئی بنگالی فلم ’بھالو ٹھیکو‘سے ہوئی تھی۔ کرئیر کی شروعات میں ’ہم پانچ‘ اور ’ہنستے ہنستے‘ جیسے سیریلز میں ایکٹنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا چھوڑ کر فلموں میں قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:  حدیقہ کیانی کا نیا میوزک البم   ''وصل '' ریلیز کرنے کا اعلان
ودیا بالن نے ہیروئین کے طورپر 2005 میں آئی فلم، پرینیتا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں سیف اور سنجے دت جیسے بڑے ایکٹر تھے پھر بھی ودیا نے اپنے کام سے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھول بھلئیا، نو ون کلڈ جیسیکا، پا، کہانی، عشقیہ، مشن منگل، تمہاری سُلّو، شکنتلا دیوی، اور شیرنی جیسی فلموں میں زبردست ایکٹنگ کی لیکن اُن کے کیرئیر کا سب سے اہم کام 2011 میں آئی ملن لوتھریا کی فلم ’دا ڈرٹی پکچر‘ میں آیا۔ ودیا کو اس کے لئے بیسٹ ایکٹریس کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔ودیا بالن نے اپنے کام سے سبھی ایکٹریس سے الگ اپنا رتبہ اور پہچان بنائی۔ صرف خواتین کی برتری کو ظاہر کرنے والی فلمیں ہی نہیں کی بلکہ اُن فلموں کو اپنے دم پر ہٹ بھی کرایا۔ مئی 2012 میں ودیا نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کردیا تھا کہ وہ سدھارتھ رائے کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں نے دسمبر 2012 میں ایک دوسرے ممبئی کے باندرہ میں ایک نجی تقریب میں شادی بھی کرلی۔ سدھارتھ رائے کپور ایک مشہور فلم پروڈیوسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: المناک حادثہ۔۔کھودائی کے دوران پہاڑ سرکنے سے 4 افراد مارے گئے