چاکلیٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟۔حیران کن خبر سامنے آ گئی

Jan 01, 2022 | 14:52:PM
چاکلیٹ شوقین افراد ، اہم خبر ،غذائیت اور بڑی بیماریوں ، بچانے ، صحت، مثبت اثرات
کیپشن: چاکلیٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چاکلیٹ کے شوقین افراد کےلئے اہم خبر سامنے آ گئی، چاکلیٹ میں غذائیت اور بڑی بیماریوں سے بچانے والے مادے آپ کی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں جو کہ انسانی صحت کےلئے بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ویسے تو چاکلیٹ کی کئی اقسام ہیں لیکن یہاں ہم خالص dark chocolate کی بات کریں گے کیونکہ اس میں براہ راست کوکوا بیجوں سے حاصل شدہ چاکلیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،ڈارک چاکلیٹ فائبر اور معدنیات سے بھری ہوتی ہے۔ اگر 100 گرام کی چاکلیٹ بار لی جائے جس میں 70 سے 85 فیصد کوکوا موجود ہو تو اس میں مندرجہ ذیل مقدار کے حساب سے معدنیات موجود ہونگی جو یہ ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیںموت کے وقت انسان کے دماغ میں کون سی چیز پیدا ہوتی ہے؟۔ سائنسدانوں کا بڑادعویٰ
  فائبر – 11 گرام۔۔آئرن – 67 فیصد۔۔میگنیشئم – 58 فیصد۔۔کوپر – 89 فیصد۔۔میگنیز – 98 فیصد جبکہ اس کے علاوہ چاکلیٹ میں فوسفورس، زنک، پوٹیشئم اور سلینئم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ تاہم 100 گرام چاکلیٹ روزانہ کی بنیاد پر کھانا نقصان دہ ثابت بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں 600 کیلوریز اور شوگر بھی موجود ہوتی ہے۔ صحت کے حوالے سے چاکلیٹ کے بہتر نتائج اسی وقت حاصل ہونگے جب اسے اعتدال میں کھایا جائے۔

 ڈارک چاکلیٹ صحت بخش فیٹی ایسڈز کی بھی حامل ہے۔ اس میں oleic acid، stearic acid اور palmitic acid  موجود ہوتے ہیں۔ اس میں سے اولیک ایسڈ بالخصوص قلبی صحت کیلئے مفید ہے جو زیتون کے تیل میں بھی پایا جاتا ہے۔

اسٹیرک ایسڈ کولیسٹرول پر معتدل اثر (neutral effect) ڈالتا ہے جبکہ پالمٹک ایسڈ کولیسٹرول کو بڑھاتا تو ہے لیکن یہ چاکلیٹ میں موجود کل چکنائی کا صرف ایک تہائی حصہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ڈارک چاکلیٹ میں بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔ گروپس سے تنگ صارفین کیلئے اہم خبر