وکلا برادری نے آئین کی بالا دستی کیلئے بہت قربانیاں دیں،بلاول

Jan 01, 2021 | 18:41:PM
وکلا برادری نے آئین کی بالا دستی کیلئے بہت قربانیاں دیں،بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمیشہ میدان میں کھڑی رہی اور جمہوریت کی جدوجہد میں وکلا برادری کا ہمیشہ کردار رہا۔
 پاکستان بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام میں بلاول نے فاروق ایچ نائیک، محمد احسن بھون، عابد ساقی، شہادت اعوان اور دیگر نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کی کامیابی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے خوش آئند ہے، وکلابرادری نے اس جدوجہد کے دوران بیشمار قربانیاں دیں ہیں ، وکلا برادری پیپلز پارٹی کے قیام کے پہلے دن سے اس کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، امید ہے، نومنتخب ارکان حقیقی آزاد عدلیہ اور ہر اس ناموزوں تاثر کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل رہیں گے، جو کہیں بھی آزاد عدلیہ کے لئے بہتر نہیں ۔