بیٹیاں ہر میدان میں آگے بڑھیں، بیٹیوں کے لیے جو ممکن ہوا کروں گی، مریم نواز کا منکیرہ میں دانش سکول کا افتتاح، دیہاتی سکول میں خطاب

دودھ پئیں، اچھے کھانے کھائیں اور مضبوط بنیں! مریم نواز شریف کی سکول مین کھانا پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد دیہاتی سکول کی بچیوں کو نصیحت، دوپہر کا کھانا بچیوں کےساتھ ہی کھایا

Feb 01, 2026 | 20:24:PM
 دانش سکول، منکیرہ، کیسانوالہ، سکول میل پروگرام، سکول میں کھانا دینے کا پروگرام، چیف منسٹر مریم، مریم نواز شریف، سکول اپ گریڈ، لڑکیوں کی تعلیم، بچیوں کی صحت ، Danish School, Mankira, Kisanwala, School Meal Program, School Feeding Program, Chief Minister Mary, Maryam Nawaz Sharif, School Upgrade, Boys’ Education, Children’s Health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز شریف نے بھکر کے پسماندہ علاقہ منکیرہ  میں جدید سہولیات سے آراستہ  دانش سکول کا افتتاح کر دیا  اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام (سکول میں سٹوڈنٹس کے لئے کھانے کا پروگرام)کا آغاز کردیا۔

پرائمری سکول کیسیانوالہ میں چیف منسٹر مریم نواز شریف نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کئے اور کلاس رومز کا  معائنہ کیا۔

 چیف منسٹر نے کلاس رومز میں "ملک پیک" دودھ کے ڈبوں کی ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک کو دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ سکول میل پروگرام کے 2لاکھ سے زائد خالی پیکٹوں کی ری سائیکلنگ کر کے سکول کے بچوں نے فرنیچر  اور کاپیاں پنسل بنا لیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک پیک ریپرسے بننے والے ڈیسک دیکھ کر اظہار مسرت کیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دودوھ کے خالی ڈبے کی ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک 40سال تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بارش اور 100ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹمپریچر سے ری سائیکلنگ فرنیچر خراب نہیں ہوتا۔

آج اپنے وزٹ کے دوران مریم نواز شریف نے منکیرہ کے3 سکولوں کے اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا ۔ ان کے اعلان  پر، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا؛ منکیرہ کے گاؤں کیسیانوالہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو پرائمری سے اٹھا کر ایلیمنٹری سکول بنا دیا،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو  اپ گریڈ کر کے ہائی گریڈ کا درجہ دے دیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے دیہاتی سکول کی طالبات سے دلچسپ بات چیت کی۔ انہوں نے بچیوں کو ماں کی طرح اچھی اچھی نصیحتیں کیں۔ ان کی محنت اور پڑھنے لکھنے کے لئے عزم کو سراہا ۔ مریم نواز شریف نے بچیوں کو نصیحت کی کہ "دودھ پئیں، اچھے کھانے کھائیں اور مضبوط بنیں۔" انہوں نے طالبات کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا اور دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں بلوچستان کی تین طالبات کی سالگرہ منائی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سٹوڈنٹس محنت کریں، کبھی ڈریں نہیں، اور علم حاصل کریں کیونکہ علم اور تعلیم سے عزت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، اور ماں کی حیثیت سے  پنجاب بھر میں اپنی بیٹیوں کے لیے جو ممکن ہو کروں گی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے "سکول میل پروگرام" اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی۔ 

 4309 بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں روزانہ صحت بخش لنچ 

انہوں نے بتایا  کہ سکول میل پروگرام کے تحت 4309 بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں صحت بخش لنچ فراہم کیا جا رہا ہے، اور پروگرام کے اجراء کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دانش سکول منکیرہ پراجیکٹ 2017 میں شروع ہوا اور آج 250 ایکڑ پر بنے ہوئے بہت وسیع سکول میں 770 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ صوبے کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سکول میل پروگرام جاری ہے، جس کے تحت اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ بسکٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔


مریم کا سوال اور بچی کا جواب
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طالبات سے بات چیت کے دوران انہوں نے ایک بچی سے سوال کیا، "ع" سے کیا ہوتا ہے۔  بچی نے ذہانت کے ساتھ معصومی سے جواب دیا، "ع سے عین ہوتا ہے."

ایک بچی نے مریم نواز شریف سے کہا، آپکا ڈریس بہت اچھا ہے۔ میں ٹی وی پر روزانہ آپ کو دیکھتی ہوں۔ آج آپ کوخود اپنے سامنے دیکھ لیا ہے۔ میں خوش ہوں۔

مریم نواز شریف نے بچیوں کو خاص طور سے نصیحت کی، دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور سٹرونگ ہوجائیں۔  سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ، 24740 تعداد بڑھ گئی۔ سکول میل پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ  بسکٹ دئیے گئے۔ سکول میل پروگرام بہاولنگر، کوٹ ادو، بھکر، لیہ میانوالی، مظفرگڑھ،رحیم یار خان، راجن پور،تونسہ،چنیوٹ، لودھراں اور وہاڑی کے سکولوں میں جاری ہے۔

بچیوں کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں سے مختلف سوال پوچھے، سب کے پاس باری باری جاکر تصاویر بنوائیں، دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں جاکر 3 طالبات کی سالگرہ منائی۔

انہوں نے برتھ ڈے گرلز کو  اپنے ہاتھ سے  کیک کھلائے۔ جن بچیوں کی سالگرہ میں چیف منسٹر مریم نواز شریف شریک ہوئیں، وہ بلوچستان سے ہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے پنجاب آ کر دانش سکول منکیرہ کے ہاسٹل میں رہ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرمل تحریم، شکیلہ نور اور انوشے کنول کی سالگرہ کا کیک کاٹا-”May you have many more“ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف منکیرہ کے  دانش سکول پہنچیں تو وہاں علاقہ کے روایتی پہناوے میں ملبوس سفید پگڑی پہنے بچوں نے ان کو  "جی آیاں نوں" کہا۔ سی ایم مریم ان  دو نوں بچوں کے  ہاتھ پکڑکر، ان کو سکول کے افتتاح کیلئے ساتھ لے آئیں۔

 انہوں نے دانش سکول منکیرہ کی کمپیوٹرلیب اور لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ 

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کتابیں پڑھنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے سے علم اور عزت بڑھتی ہے۔



 صوبہ بھر کے 20دانش سکولوں میں 13197طلبہ زیر تعلیم ہیں 

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے بات چیت کی اور طالبات میں گھل مل گئیں -انہوں نے  کہاکہ طلبہ خوب محنت کریں آگے بڑھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ محنت کرکے وہ حاصل کرسکتے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ کبھی ڈرنا نہیں اور پریشان بھی نہیں ہونا، اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھیں اور جاننے کی کوشش کریں۔ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ماں کے طور پر اپنی بیٹیوں کے لئے پنجاب بھر میں جو ہوسکا ضرور کروں گی۔