ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Feb 01, 2026 | 20:14:PM
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اجے بنگا اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور کے حکام شامل ہیں۔ 

ملاقاتوں میں معاشی اصلاحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازع پر بھی بات چیت متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اجے بنگا کو پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں پیشرفت بھی متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
 

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 1000ارب سےزائد کا اضافہ