بابر اعظم نے ٹی ٹوئٹنٹی انٹرنیشنل میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Feb 01, 2026 | 18:59:PM
بابر اعظم نے ٹی ٹوئٹنٹی انٹرنیشنل میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز  بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک  اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانےکا ریکارڈ قائم کر دیا۔

لاہور  میں جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر نے آسٹریلیا کے خلاف 36گیندوں  پر ناقابل شکست 50  رنز  بنائے اور  اپنے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر کی 39  ویں نصف  سنچری  بنا کر  بھارت کے ویرات کوہلی کو  پیچھے چھوردیا۔

31 سالہ بابر اعظم کا یہ 139 واں میچ تھا، ان سے قبل کوہلی نے 125میچز میں 38 نصف سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے وکٹ کیپر  بلے باز محمد رضوان 31 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 29 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہےکہ بابر اعظم  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں،انہوں نے 139 اننگز میں  39.51 کی اوسط سے  4 ہزار 505 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  انڈر 19 ورلڈ کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئےجونئیر گرین شرٹس کو پہاڑ جیسا ٹارگٹ درپیش