دبئی فیشن فیسٹیول ،گلوبل سٹائل آئیکون ایوارڈ شاہ رخ خان کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دبئی میں فیشن اور شوبز کا شاندار امتزاج دیکھنے میں آیا جہاں بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو دبئی مال میں منعقدہ تقریب کے دوران گلوبل اسٹائل آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز دبئی مال فیسٹیول آف فیشن کے اختتامی روز دیا گیا، جس نے شہر کے فیشن کیلنڈر میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔
2 روزہ فیشن فیسٹیول کے اختتام پر منعقد ہونے والی یہ تقریب دبئی کے معروف ارمانی ہوٹل میں ہوئی، جو دبئی مال گلوبل فیشن ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن تھا۔
اس افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کو مرکزی اعزاز حاصل ہوا، جسے دبئی کی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: شان شاہد نے ایک بار پھر بھارت میں کام نہ کرنے پر وضاحت کر دی
تقریب سے خطاب میں 59 سالہ شاہ رخ خان نے حسبِ روایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو فیشن کا ماہر نہیں سمجھتے اور عام طور پر سادہ لباس کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان کے اس اندازِ گفتگو کو حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
یہ ایوارڈ ایمار پراپرٹیز کے بانی محمد العبار نے پیش کیا، جنہوں نے شاہ رخ خان کو شو کے لیے سب سے بڑی تحریک قرار دیا۔
اس موقع پر دونوں کے درمیان گرمجوشی بھی دیکھی گئی، جو باہمی احترام اور دوستی کی عکاس تھی۔