دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے خاتون کی قسمت بدل دی

Feb 01, 2026 | 10:26:AM
دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے خاتون کی قسمت بدل دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں سالگرہ کا تحفہ خوش قسمتی کا سبب بن گیا، ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
امریکا میں سالگرہ کے موقع پر دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے خاتون کی قسمت بدل دی، امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی نے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

وینڈی کے مطابق ان کی سہیلی نے سالگرہ کے موقع پر انہیں 60 اوہائیو لاٹری اسکریچ آف ٹکٹس کا بوکے تحفے میں دیا تھا۔ جب انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹس اسکریچ کیے تو ان میں سے ایک ٹکٹ سے وہ 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

  یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں  زیادہ رنز کون سکور کرے گا؟رکی پونٹنگ نےحیران کن نام بتا دیا

اس واقعے کو ڈرامائی بنانے والی بات یہ تھی کہ جس ٹکٹ سے انعام نکلا، وہ سب سے آخری ٹکٹ تھا جبکہ خاتون نے اس غیر متوقع خوشی پر شکر ادا کرتے ہوئے اسے سالگرہ کا یادگار ترین تحفہ قرار دیا۔