انڈر19 ورلڈ کپ؛ جونئیر گرین شرٹس کی سیمی فائنل کیلئےجدوہد، 19اوورز میں 93رنز بنالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مراؤنڈ میں جونئیر گرین شرٹس آج روایتی حریف سے پنجہ آزمائی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اوپنر سمیر منہاس کے چوتھے اوور میں9 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد جونئیر گرین شرٹس پہلے 33 اوورز میں 253 رنز بنانے کی کوشش میں ناکام ہوئے اور بعد میں پیچ بھی ہار گئے۔ انہوں نے 47 ویں اوور میں اپنی اننگز 194 رنز کے مجموعے پر تمام کر دی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویدانت تریویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3، محمد صیام نے 2، علی رضا، مومن قمر، احمد حسین اور علی حسین بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے عثمان خان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حمزہ ظہور نے42 اور فرحان یوسف نے 38 رنز بنائے۔
جونئیر گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز محتاط لیکن بڑے عزم کے ساتھ کیا ۔
پہلے اوور میں انہوں نے پانچ رنز بنائے۔
تین اوورز کے بعد ہمارا مجموعہ 19 ہو گیا اور رن ریٹ 6.63 ہو گیا ۔
حمزہ ظہور نے تین اوورز میں ہی تین چوکے مار لئے اور ان کے 13 رنز ہیں۔ سمیر منہاس 5 رنز کے ساتھ اپنے ساتھی کو اسسٹ کر رہے تھے۔
چوتھے اوور میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس ایک چوکا مارنے کے بعد چوتھی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ آج ان کا سکور 9 رنز رہا۔ ان کے آؤٹ ہونے سے پاکستان کا رن ریٹ قدرے کم ہوا۔
سمیر منہاس کے بعد عثمان خان بیٹنگ کے لئے آئے۔ عثمان نے پہلی پانچ بالز ڈوٹ کھیلیں۔ اس کے بعد محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔
آٹھ اوورز کے اختتام پر حمزہ ظہور نے 23 گیندوں سے 24 رنز اور عثمان نے 14 گیندوں سے 10 رنز بنائے۔ آٹھ اوورز کے بعد جونئیر گرین شرٹس کا رن ریٹ 5.50 تھا۔
17 ویں اوور کی آخری بال پر حمزہ 42 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے یہ سکور 8 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں سے کیا۔ حمزہ ظہور کے جانے کے بعد کیپٹن فرحان یوسف وکٹ پر آئے۔
19 اوورز ختم ہوئے تو جونئیر گرین شرٹس کا رن ریٹ گر کر پانچ سے کم ہو چکا تھا اور ٹوٹل 93 رنز تھا۔
فرحان یوسف 39 گیندوں سے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے مارے۔
عثمان نے 92 گیندوں سے 66 رنز بنائے۔ انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 7 چوکے مارے، لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی بیتر باؤنڈریز کھیل کر بڑے رن ریٹ کے ٹارگٹ کا دباؤ ہٹا نہ سکا اور یہ دباؤ بڑھتا گیا۔

بھارت کی باؤنگ
بھارت کے ایوش مہاترا نے 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور کھلن پٹیل نے 35 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔

بھارت کی بیٹنگ
جونئیر گرین شرٹس نے روایتی حریف کی اننگز 49.5 اووروں میں تمام کر دی۔ بھارت کے تمام دس بیٹر آؤٹ ہوئے اور ان کا مجموعہ 252 رنز بنا۔،
بھارت کی جانب سے ارون جارج اور ابھینیو سوریاونشی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا، سوریا ونشی اور کپتان مھاترے کو صیام نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا جبکہ بھارت کو تیسرا نقصان بھی 47 رنز پر ہی ہوا ارون کی صورت میں ہوا جنہیں صبحان نے کلین بولڈ کیا۔
بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویہان ملھوترا تھے جو 41 رنز بنا کر احمد حسین کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹاس
بولاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی باؤلنگ
پاکستان انڈر 19 کے عبداسبحان نے 10اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد صیام نے 10اوورز میں 59 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ علی رضا نے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 1 وکت لی۔ احمد حسین نے 33رنز دے کر 7 اوورز میں 1 وکٹ نکالی۔
مومن قمر 9 اووروں میں 41 رنز دے کر ۱ وکٹ اور علی حسن بلوچ 4 اووروں میں 19 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا لازمی تھا۔ اندازے کے مطابق جونئیر گرین شرٹس کو 253 رنز 33 اوورز میں بنانا ہیں۔ اس طرح ان کو تقریباً 7.66 فی اوور رن ریٹ سے کھیلنے کا ٹارگٹ ملا۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔