تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Feb 01, 2024 | 19:34:PM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورخطۂ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورخطۂ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری متوقع ہے تاہم جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ  کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہےگا، صوبہ خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر، با جوڑ اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم لاہور، سیالکوٹ، نارووال، بہا ولپور، بہا ولنگر، اوکاڑہ، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح کشمیر اورگلگت بلتستان  میں  گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی امید ہے۔

انتباہ:

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 02 اور 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔