پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ کیوں مارا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Feb 01, 2023 | 11:50:AM
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ کیوں مارا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: چوہدری پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ کیوں مارا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کیلئے مارا گیا، چوہدری وجاہت حسین، پرویز الہی کے چچا زاد بھائی ہیں، تھانہ ککرالی میں مقدمہ سولہ فروری کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق 16 فروری کو کوٹلہ ارب علی خان سول اسپتال میں اسپتال کی نام تبدیلی پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا، موسی الہی اور چوہدری وجاہت کو پولیس تفتیش کے دوران مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری وجاہت نے تاحال مقدمہ میں ضمانت نہیں کروائی، چوہدری موسیٰ الہی عبوری ضمانت کروا کر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔