رات گئے گجرات میں پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

Feb 01, 2023 | 08:29:AM
گجرات میں کنجاہڑی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے
کیپشن: سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گجرات میں کنجاہڑی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کی جانب سے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی، پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ مونس الہیٰ ملک سے باہر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔