انگلش آل راؤنڈر ٹم برسنن نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Feb 01, 2022 | 19:03:PM
انگلش، کرکٹر، ٹم برسنن
کیپشن: انگلش کرکٹر ٹم برسنن ( فوٹو بشکریہ سکائی سپورٹس)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے تجربہ کار و سینئر آل راؤنڈر اور 2010 ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ٹم برسنن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق انگلش آل راؤنڈر ٹم برسنن کے کاؤنٹی کلب واروکشائر کرکٹ نے پیر کو انکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ٹم برسنن نے کلب کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک مشکل فیصلہ رہا، لیکن ونٹر ٹریننگ میں واپسی کے بعد مجھے لگا کہ یہ صحیح وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آواز کی ملکہ لتا منگیشکر کی حالت میں بہتری