کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی سرگرمی کیلئے تعینات نہ کیا جائے،عدالت نے بڑا حکم دیدیا

Dec 01, 2025 | 20:44:PM
کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی سرگرمی کیلئے تعینات نہ کیا جائے،عدالت نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد علی)پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری مشینری کے ناجائز استعمال کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا،فیصلہ میں پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کوئی سرکاری گاڑی، مشینری یا عملہ احتجاج، مارچ یا سیاسی ریلی میں استعمال نہیں ہوگا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ سرکاری وسائل کا غیر مجاز استعمال بدعنوانی اور اختیار کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی سرگرمی کیلئے تعینات نہ کیا جائے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ حکومت سیاسی سرگرمیوں میں مکمل غیرجانبداری یقینی بنائے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی سرگرمی کیلئے تعینات نہ کیا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کا سیاسی استعمال بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے حکومتی اہلکاروں کے سیاسی استعمال پر سخت اظہارِ تشویش کیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔عدالت نے احتجاج اور ریلیوں میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری وسائل کے قانونی اور مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے سرکاری ملازمین کو سیاسی ریلیوں اور مارچ میں شرکت سے روک دیا ہے۔عدالت نے سرکاری مشینری کے سیاسی استعمال پر سخت نوٹس لیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کی راہ بند ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر وائرل کہانی جو آپ کو رلا دے گی