شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا:ماورا حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا ہے۔
کراچی میں کینسر ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ ماوراحسین نے بھی شرکت کی اور پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کی۔
تقریب کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔
ماوراحسین کا کہنا تھا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ بیٹا شادی کب ہو رہی ہے ؟تمام تردباؤ کے باوجود میں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 سال انتظار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:فلم’’نیلوفر‘‘کی پیشکش کیوں قبول کی؟اداکارہ مدیحہ امام نے بتادیا
انہوں نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی قدر کریں، آپ اپنے لیے ایسے جیون ساتھی کا انتخاب کریں جو آپ کی عزت کرے اور آپ کے کام کی عزت کرے، زندگی واقعی قابل قدر ہے۔