آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ سکواڈ کو دعوت پر بلا لیا

Dec 01, 2023 | 21:42:PM
آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ سکواڈ کو دعوت پر بلا لیا
کیپشن: پاکستانی سکواڈ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکااشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکااشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے جہاں 6 دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم ملک ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے دستبردار