ہم غازیوں ، شہداء کے ساتھ تھےہیں اور رہیں گے،شیر افضل مروت

Dec 01, 2023 | 18:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی میں  ورکرز کنونشن، شیر افضل مروت کے خطاب نے ماحول بنا دیا۔ 

نائب صدر  پی ٹی آئی شیر      افضل مروت نے وکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت اور آئین کے مطابق ہونے چاہیے، شہداء نے اس ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے قربانیاں دی ہے،وقت کتنا بھی سخت کیوں نہ ہو عوام اور کارکن پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،ہم غازیوں اور شہداء کے ساتھ تھے،ہیں اور رہیں گے،سخت حالات میں کنونشن اس بات کی عکاسی ہے کہ خیبرپختونخوا کپتان کا ہے۔ 

ورکرز کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتحابات کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کی راہ میں روکاوٹیں  ڈالناناانصافی ہے،پی ڈی ایم نے عوام اور خصوصاً نوجوان نسل کو بے روزگاری،غربت اور بدامنی تحفے میں دیا،نوازشریف کو زبردستی عوام پرمسلط کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شبمن گِل کی بھارتی اداکارہ سے حیران کن مماثلت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی