شبمن گِل کی بھارتی اداکارہ سے حیران کن مماثلت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Dec 01, 2023 | 17:59:PM
شبمن گِل کی بھارتی اداکارہ سے حیران کن مماثلت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر شبمن گِل کی ایک معروف بھارتی اداکارہ سے حیران کن حد تک نین نقش میں مماثلت دیکھ کر  کرکٹ اور بالی ووڈ انڈسٹری والے ششد رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی بلّے باز شمبن گِل کی تصویر کے ساتھ بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی تصویر کو جوڑ کر ایک کولاج بنایا ہوا ہے،  مذکورہ وائرل تصویر کے ساتھ یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ "اس قدر مماثلت، کیوں شبمن گِل ہو با ہو فاطمہ ثناء شیخ سے ملتے ہوئے لگ رہے ہیں؟"

 خیال رہے کہ بالی ووڈ کے اکھاڑے میں عامر خان نے نوجوان حسینہ فاطمہ ثنا شیخ کو فلم"دنگل" میں اپنی بیٹی بنا کر اتارا تھا، تاہم فاطمہ بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 2001 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم" ون ٹو کا فور" میں  پہلے ہی کام کر چکی ہیں۔

فاطمہ ثناء شیخ، "مسٹر پرفیکٹ" عامر خان کیساتھ افئیر کی خبروں میں رہنے کے سبب شہ سرخیوں کو حصہ بنی رہتی ہیں.

دوسری جانب شبمن گِل کا شمار ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلّے بازوں میں ہونے لگا ہے جن کی عمر  فقط 24 سال ہے اور رواں سال بھارتی اداکارہ سارا علی خان کے ساتھ افیئر کی افواہوں کے سبب شہہ سرخیوں کا حصہ بننے کے بعد اب وہ سابقہ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر کے ساتھ افیئر  کے سبب چرچوں میں ہیں۔

بالی وڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والی ان دو معروف شخصیات کے حوالے سے وائرل ہونے والی ’ایکس‘ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین بے انتہا حیرت کا اظہار کرتے دکھ رہے ہیں۔

صارفین مذکورہ پوسٹ پر لکھی گئی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بعض ’ایکس‘ صارفین نے دونوں کی مماثلت کی وجہ بتاتے ہوئے انہیں ’بہن بھائی‘ قرار دے دیا تو متعدد نے دونوں کو ایک ہی شخصیت کہہ ڈالا۔

’ایکس‘ صارفین کی جانب سے اس ناقابلِ یقین مماثلت اور مشابہت پر  بنائے گئےکئی میمز  ’ایکس‘ پلیٹ فارم کی زینت بنے ہوئے ہیں۔