اسموگ کی صورتحال بہتر، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھلی رہیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب 

Dec 01, 2023 | 12:23:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اور کاروباری ادارے کل اورپرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات 18 دسمبر سے ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نہتے فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

محسن نقوی نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔