آرمی چیف کی شہید کی بیٹی سے گفتگو، ویڈیو وائرل

Dec 01, 2023 | 09:03:AM
یومِ تکریمِ شہدا کے موقعے پر شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو علاقے کے طاقتور وڈیرے کی شکایت لگا دی، پھر کیا ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یومِ تکریمِ شہدا کے موقعے پر شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو علاقے کے طاقتور وڈیرے کی شکایت لگا دی، پھر کیا ہوا؟

تقریب میں شہدا کے اہلخانہ سے ملتے ہوئے آرمی چیف کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتا دیکھ کر معصوم بچی نے فریاد کر ڈالی کہ ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ سیلاب میں پانی کا رخ ہمارے گھر کی جانب موڑ دیتا ہے جس سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔

شہید کی بیٹی کی فریاد سنتے ہی آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ بیٹا آپ فکر مند نہ ہو، آئیندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

بچی کو تسلی دینے کے بعد آرمی چیف نے اسٹاف کو حکم دیا کہ وڈیرے کو پیغام پہنچایا جائے کہ آئیندہ ایسا نہ کرے ورنہ تمہارا پانی کہیں اور چلا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب چاروں طرف آرمی چیف کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔