قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، 14 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل شیڈول کیا ہو گا؟

Dec 01, 2023 | 08:47:AM
قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، 14 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل شیڈول کیا ہو گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ گئی۔

کپتان شان مسعود کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی، آسٹریلوی دارالحکومت سڈنی میں شاہینوں نے ڈیرے ڈال لئے، شاہین 2 دسمبر (صبح) کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر (اتوار) سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کی چھٹی، ون ڈے اور ٹی 20کیلئے نئے کپتان کا اعلان

بعد ازاں قومی ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔