فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹینا اور پولینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Dec 01, 2022 | 10:49:AM
فٹبال ورلڈ کپ: ارجیٹینا اور پولینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: فیفا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ سی سے ارجنٹینا اور پولینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

گروپ سی کے پہلے میچ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0۔2 سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے الیسٹر نے47 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد ایلواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔ 

ارجنٹینا نے پولینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ سی کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ میکسیکو فتح کے باوجود راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ سعودی عرب کا بھی میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ سی میں ارجنٹینا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ پولینڈ اور میکسیکو 4،4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پولینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔