عوام کمر کس لیں۔۔منی بجٹ تیار۔۔350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم

Dec 01, 2021 | 21:21:PM
منی بجٹ۔مہنگائی۔ٹیکس چھوٹ۔طوفان۔عوام
کیپشن: چیئر مین ایف بی آرڈاکٹر اشفاق احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ منی بجٹ تیار ہوچکا ہے ، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔بدھ کو یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے تاہم کھانے پینے کی اشیا اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی ۔
لگژری اشیاکی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے ۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں۔ اومی کرون کا خطرہ۔۔ شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
 ادھر ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت ٹیکس مراعات ختم کرنے کا پلان تیار کر لیا۔ 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے ترمیمی فنانس بل میں شیڈول 6 ختم کر دیا جائے گا، چھٹے شیڈول کے خاتمے سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی ۔رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 600 ارب روپے سے کم کرکے 350 ارب روپے کردیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے۔زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ مکمل ختم کیا جا سکتا ہے۔جن اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم ہے ان پر بھی سیلز ٹیکس 17 فیصد تک کردیا جائے گا۔مخصوص شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے،پاکستان کو 12 جنوری 2022 سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔ ترمیمی بل کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔معاشی ماہرین کے مطابق مختلف اشیا پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اورسیلز ٹیکس17فیصد کرنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔اس طوفان سے پہلے ہی مہنگائی میں پسے عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ!!