اومی کرون کا خطرہ۔۔ شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری 

Dec 01, 2021 | 18:40:PM
مسافر ٹرینیں۔این سی او سی۔ہدایت نامہ۔ویکسی نیشن۔اجازت
کیپشن: این سی او سی لوگو (فاءل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی ،زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی ،ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی،بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 500 تک افراد کی اجازت ہو گی ،آو¿ٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کر سکیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔
این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہترین یا بہتر قرار دیا گیا ، نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہاﺅالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر اور شگر کو 50 فیصد سے زیادہ ویکسی نیشن کے باعث بہترین قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی نے 40 سے 50 فیصد سے زائد ویکسی نیشن کرنے والے 27 شہروں کو بہتر قرار دیا گیا ہے، ان شہروں میں راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، چکوال، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہاڑی، رحیم یار خان، کراچی، سکھر، سانگھڑ، صوابی، چترال، چارسدہ، اورکزئی، کرم، مظفر آباد، نیلم، حویلی، گھانچے، نگر اور کھرمنگ کو بھی بہتر ویکسی نیشن والے شہر قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں ڈائننگ، شادی کی تقریبات، مزارات، دفاتر اور جم کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی اور ٹرانسپورٹ 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جا سکے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ مسافر ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی این سی او سی کے مطابق بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور ڈائننگ کیلئے 70 فیصد گنجائش کی اجازت ہو گی اور ان ڈور آو¿ٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہا کہ بہتر اور کم ویکسین شدہ شہروں میں رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی اور ملک بھر کے سنیما گھروں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی ، مسافر ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاون کیلئے کوئی دن مخصوص نہیں ہو گا تاہم ملک کے بارڈرز پر لاک ڈاون برقرار رہے گا، سیاحتی علاقوں کیلئے ویکسین شدہ افراد کی پالیسی برقرار رہے گی اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی پالیسیوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک نافذالعمل رہے گا جبکہ ملک میں کورونا کی صورتحال کا آئندہ جائزہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔زرتاج گل کے خلاف بات کرنے پر کس کی چھٹی؟؟بڑی خبرآگئی