یونیورسٹی سے طالبہ اغوا۔۔ گن پوائنٹ پر زیادتی

Dec 01, 2021 | 14:12:PM
 نجی یونیورسٹی ، طالبہ اغواء
کیپشن: نجی یونیورسٹی کی طالبہ اغواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )لاہور کے علاقے نواب ٹاﺅن سے نجی یونیورسٹی کی طالبہ اغواء،مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں افسوسناک واقعہ،ٹرانسفارمر گرنے سے ماں جاں بحق،بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اسے عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے گیا، جہاں ملزم نے  مبینہ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی اپنی ہی بیٹی کےساتھ شرمناک حرکت،دل دہلادینے والا واقعہ