لاہور میں افسوسناک واقعہ،ٹرانسفارمر گرنے سے ماں  جاں بحق،بیٹی زخمی

Nov 30, 2021 | 21:48:PM
ماں جاں بحق ، بیٹی زخمی
کیپشن: ٹرانسفارمر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور کے مصروف ترین بازار اچھرہ میں ٹرانسفارمر گر گیا جس کےباعث خاتون جاں بحق اور بچی شدید زخمی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون بچی کے ہمراہ خریداری کیلئے بازار آئی تھی جہاں افسوسنا ک واقعہ پیش آ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ایس ڈی او اچھرہ سب ڈویژن سہیل کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ سے حادثہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹے کی وزیراعظم ۔۔۔قسمت کی دیوی دوبارہ مہربان