چند گھنٹے کی وزیراعظم ۔۔۔قسمت کی دیوی دوبارہ مہربان

Nov 30, 2021 | 19:39:PM
میگڈیلینا اینڈرسن، وزیراعظم، سویڈن
کیپشن: میگڈیلینا اینڈرسن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یورپی ملک سویڈن میں چند گھنٹے وزیراعظم رہ کراستعفی دینے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ظالم انجام کو پہنچا۔۔بیٹی سے زیادتی کرنیوالے باپ کو  عدالت نے بڑی سزا دیدی

نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہئیں۔میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔

واضح رہے کہ تقریبا 5 دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نےاستعفی دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہل اور راشد خان پھنس گئے۔۔کیا آئی پی کھیل سکیں گے۔۔؟